بیجنگ،16مارچ(ایجنسی) سعودی عرب اور چین نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری اور تعاون کو بڑھانے کے لیے جمعرات کے روز مفاہمت کی اکیس یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتے بیجنگ میں منعقدہ سعودی،چین بزنس فورم کے موقع پر طے پائے ہیں۔ اس میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی شریک تھے۔اس فورم میں سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت منصوبوں میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
شاہ سلمان کے بیجنگ کے دورے کے موقع پر دو چینی کمپنیوں شینڈونگ تیانگونگ میکنیکل اینڈ الیکٹریکل ایکویپمنٹ کمپنی اور زیڈ ٹی ای کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
چین کے نائب وزیرخارجہ ژانگ منگ نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری ،توانائی ،خلائی ٹیکنالوجی اور دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے سمجھوتے طے پائے ہیں۔